the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
اترپردیش کے علی گڑھ میں بھارتیہ جنتا یوا مورچہ کے ایک مقامی رہنما نے ایک متنازعہ بیان دیا ہے۔ خبر رساں ادارے اے این آئی میں شائع خبر کے مطابق یوگیش وارشنے نام کے اس مقامی لیڈر نے اعلان کیا ہے کہ جو کوئی بھی مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کا سر کاٹ کر لے آئے گا، اسے 11 لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔ یوگیش کا یہ بیان اس خبر کے بعد آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ہنومان جینتی کے موقع پر مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع میں ایک ریلی نکالی گئی تھی جس میں شامل لوگ بڑھ چڑھ کر جے شری رام



کے نعرے لگا رہے تھے جسے منتشر کرنے کے لئے انتظامیہ نے ریلی میں شامل لوگوں پر لاٹھی چارج کا حکم دے دیا تھا۔

یوگیش نے کہا، 'جو شخص ممتا بنرجی کا سر کاٹ کر لے آئے گا میں اسے 11 لاکھ روپے کا انعام دوں گا۔ ممتا بنرجی مغربی بنگال میں نہ تو سرسوتی پوجا ہونے دیتی ہیں، نہ رام نومی کے دوران میلے لگانے دیتی ہیں اور نہ ہی ہنومان جینتی کے دوران جلوس نکالنے دیتی ہیں۔ لوگوں پر لاٹھی چارج کیا جاتا ہے اور ان کو مارا جاتا ہے۔ وہ ہمیشہ افطار پارٹی کرتی ہیں اور مسلمانوں کو خوش کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.